Sunday, August 30, 2020

*چند مزید ادبی معلومات ۔۔۔*

*چند مزید ادبی معلومات ۔۔۔*

1- عبدالحلیم شرر کو اردو کا والٹر سکاٹ کہتے ہیں۔
2- رتن ناتھ سرشار کو اردو کا چارلس ڈکنز کہتے ہیں۔
3- راشد الخیری کو مصور غم کہتے ہیں۔
4- راشد الخیری کو عورتوں کا سرسید، مصور غم کہا جاتا ہے۔
5- راشد الخیری کو  نذیر احمد کا روحانیہ وارث اور ابوالاعجاز کہتے ہیں۔
6- نظیر اکبر آبادی کو اردو شاعری کا چاسر اور عوامی شاعر کہا جاتا ہے۔
7- داغ دہلوی کو بلبل ہند کہا جاتا ہے۔
8- مرزا غالب کو دبیر الملک اور مرزا نوشہ کہا جاتا ہے۔
9- آغا حشر کاشمیری کو اردو کا شکسپیئر کہا جاتا ہے۔
10- دانتے کو جرمن کا شکسپیئر کہا جاتا ہے۔
11- خواجہ حسن نظامی کو مصور فطرت کہتے ہیں۔
12- حسرت موہانی سیدالا حرار، رئیس المتغزلین کہا جاتا ہے۔
13- ڈاکٹر جان گلکرائسٹ کو اردو نثر کا باپ کہا جاتا ہے۔
14- میر امن دہلوی  کو بادشاہ نثر کہا جاتا ہے۔
15- ولی دکنی کو اردو شاعری کا باوا آدم کہتے ہیں۔
16- میر انیس کو بادشاہ مرثیہ کہا جاتا ہے۔
17- مرزا سودا  کو بادشاہ قصیدہ کہا جاتا ہے۔
18- آغا حشر کاشمیری شاہ ڈرامہ کہلاتے ہیں۔
19- شیح امام بخش ناسخ کو پہلوان سخن کہتے ہیں۔
20- میر تقی میر کو خدائے سخن کہا جاتا ہے۔
21- احسان دانش کو شاعر مزدور کہا جاتا ہے۔
22- محمد حسین آزاد کو آقائے اردو کہا جاتا ہے۔
23- مولوی عبدالحق  کو بابائے اردو کہا جاتا ہے۔
24- صلاح الدین احمد کو محسنِ اردو کہا جاتا ہے۔
25- جوش ملیح آبادی کو شاعر انقلاب کہا جاتا ہے۔
26- اختر شیرانی کو شاعر شباب کہا جاتا ہے۔
27- عبدالحمید عدم کو شاعر خمریات کہا جاتا ہے۔
28- حالی اور اکبر کو قومی شاعر کہا جاتا ہے۔
29- حفیظ جالندھری کو ابوالاثر کہا جاتا ہے۔
30- پریم چند کو افسانے کا باوا آدم کہا جاتا ہے۔
31- اکبر الہ آبادی کو لسان العصر کہا جاتا ہے۔
32- علامہ اقبال کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے۔
33- علامہ اقبال کو حکیم الامت کہا جاتا ہے۔