استادی کیا ہے؟
تدریس بہت اونچااٹھانے کا عمل ہے
بچوں کو بہت آگے بڑھانے کاعمل ہے
تعلیم سے ملتی ہے ہراک شخص کومنزل
بے راہ کو یہ راہ دکھانے کا عمل ہے
مشکل ہے بہت کام کسی فردکی تعمیر
استادی یہی بوجھ اٹھانے کاعمل ہے
ہیں جہل کی دنیامیں پریشان جو انساں
ان لوگوں کوذی علم بنانے کاعمل ہے
کم ترنہیں یہ کام کسی کام سے ہرگز
"ذروں کو یہ خورشید بنانے کا عمل ہے"
گتھی نہ اگرسلجھے کسی باب میں پھرتو
سراپنابہت زیادہ کھپانے کاعمل ہے
بچوں کے لیے جان لگادیتاہےاستاذ
زردارسمجھتاہے کمانے کا عمل ہے
آسانی سے استادنہیں بنتاہے کوئی
اک عرصہ بہت تپنے تپانے کا عمل ہے
رسول اللہ تھے بڑے سب سے معلم
ایساہی بڑاپڑھنے پڑھانے کاعمل ہے
مت بھولنااحسان تم استادوں کا
رشتہ یہ بہرکیف نبھانے کا عمل ہے
No comments:
Post a Comment