Thursday, May 6, 2021

اردو ‏کی ‏معلومات

سوال  مثنوی کس زبان کا لفظ ہے؟    
جواب ۔ عربی
سوال۔  "مثنیٰ" کا کیا معانی ہے ؟  
جواب۔  دو
سوال ۔ صنف سخن میں مثنوی کس کو کہا جاتا ہے؟   جواب ۔ مسلسل نظم کو
سوال ۔ مثنوی کہاں کی ایجاد ہے؟  
جواب ۔ ایران
سوال ۔ قدیم ترین مثنوی کون سی ہے؟ 
جواب۔  کلیلہ و دمنہ
سوال ۔ فردوسی کی شہرہ آفاق مثنوی کا کیا نام ہے؟ جواب۔  شاہنامہ
سوال ۔ مثنوی معنوی " کے شاعر کا نام بتائیے؟ 
جواب ۔مولانا رومی
سوال ۔  اردو میں مثنوی کی ابتدا کہاں سے ہوئی ؟  
جواب ۔ دکن
سوال  ۔ دکن کا پہلا مثنوی نگار کون تھا؟۔ 
جواب ۔ نظامی بیدری
سوال ۔ سحر البیان کے مثنوی نگار کا نام بتائیے؟۔ 
جواب۔ میر حسن
سوال ۔ اس شعر کے شاعر کا نام بتائیے.
موت سے کس کو رستگاری ہے 
آج وہ کل ہماری باری ہے۔۔ 
جواب۔ شاعر مرزا شوق
سوال ۔  قدیم مثنوی کا آغاز کس چیز سے ہوتا؟ 
جواب ۔ حمد و نعت، منقبت
سوال ۔ اردو کی بہترین مثنوی کس کو تسلیم کیا جاتا ہے؟ 
جواب ۔ سحر البیان
سوال ۔ مثنوی "گلزار نسیم " کے شاعر کون ہیں ؟ 
جواب ۔  پنڈت دیا شنکر نسیم
سوال ۔  مثنوی گلزار نسیم کس کا قصہ ہے ؟
جواب ۔   گل بکاؤلی
سوال ۔ غالب کی مثنوی کا نام بتائیے؟ 
جواب ۔  قادر نامہ
سوال ۔ مثنوی " ساقی نامہ' کے شاعر کون ہیں؟ 
جواب  ۔ اقبال
سوال  ۔ شاہنامہ اسلام" مثنوی کس موضوع پر تحریر کی گئی؟
جواب  ۔ تاریخ اسلام
سوال ۔ محسن کاکوری کی مثنویوں کی امتیازی صفت کیا ہے؟
جواب ۔   نعتیہ مثنویاں
سوال ۔ اقبال کی فارسی مثنویاں کون سی ہیں؟ 
جواب ۔ اسرار خودی،  رموز خودی

No comments:

Post a Comment